آپریشن غضب للحق: پاک افواج کی قندھار میں فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ نظام تباہ

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں افغان طالبان کے ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ان نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا تھا جو دہشتگرد تنظیموں کو سہولت اور تکنیکی مدد فراہم کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:افغانستان: نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے حملے میں بدخشاں کے پولیس چیف ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور بعض فوجی نوعیت کی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ کارروائی انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فضائی حملے میں قندھار میں قائم ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔ یہ سہولیات مبینہ طور پر افغان طالبان اور دہشت گرد گروہوں کی جانب سے مواصلاتی اور تکنیکی مدد کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انفراسٹرکچر دہشتگردوں کی کارروائیوں کو سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا تھا، جسے نشانہ بنا کر ان کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے ڈھانچے کو کمزور کرنا اور پاکستان کے اندر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کیخلاف کارروائی جائز اور ضروری ، بھارتی الزامات شرمناک حد تک منافقانہ ہیں، وزارت خارجہ

ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے۔ سکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں