اسلاموفوبیا عالمی امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، خورشید احمد ندیم

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیینؐ اتھارٹی کے چیئرمین خورشید احمد ندیم کا کہنا ہے کہ نبی اکرمؐ کی سیرت سے واضح ہے کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے ماننے والوں کے ساتھ باہمی احترام، مکالمے اور رواداری کے ذریعے ہی پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

عالمی یومِ انسدادِ اسلاموفوبیا کے موقع پر منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا آج کے دور میں مسلمانوں کے لیے ایک نہایت حساس اور تشویش ناک مسئلہ بن چکا ہے۔

’یہ صرف کسی مذہب کے خلاف تعصب کا معاملہ نہیں بلکہ اس کے اثرات عالمی امن، سماجی ہم آہنگی اور بین المذاہب تعلقات تک پھیل سکتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا کے خلاف برطانوی بچے کی مہم، مسجد نبویؐ تک جا پہنچی

خورشید احمد ندیم نے کہا کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے اس مسئلے کی سنگینی کو تسلیم کیا ہے اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

’دنیا کے پالیسی سازوں، اہل دانش اور دانشور حلقوں نے بھی اس حقیقت کو سمجھنا شروع کر دیا ہے کہ اسلاموفوبیا صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو معاشروں میں نفرت، تقسیم اور عدم برداشت کو فروغ دے سکتا ہے۔‘

خورشید احمد ندیم نے کہا کہ اسلام کی بنیادی تعلیمات امن، عدل اور انسانیت کے احترام پر مبنی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے ماننے والوں کے ساتھ باہمی احترام، مکالمے اور رواداری کے ذریعے ہی پائیدار امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کیخلاف مشترکہ اقدامات کا مطالبہ

’اس لیے اسلاموفوبیا کا مقابلہ نفرت یا ردعمل کے بجائے علم، مکالمے اور درست فہم کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں مذہبی تعصبات اور غلط فہمیوں کو دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر دنیا کو زیادہ پرامن اور ہم آہنگ بنانا ہے تو مذاہب کے بارے میں پھیلنے والے منفی تصورات کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر ان کا تدارک کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں برداشت، مکالمے اور انسانی احترام کے فروغ کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی تاکہ دنیا کو امن، اعتدال اور باہمی احترام کا پیغام دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی کم عمر ترین ترجمان کیرولین لیویٹ کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟

براڈ پیک پر لاپتا پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی

چوری شدہ امریکی شناخت اور اے آئی کا استعمال، شمالی کوریا کی مبینہ خفیہ ریموٹ ورک فورس بے نقاب

اسلام آباد: شراب برآمدگی کیس سے سینکڑوں غیر ملکی شہریوں کی گرفتاری تک، اصل معاملہ کیا ہے

پاکستان کے یومِ آزادی پر جاپانی سفیر کا محبت بھرا پیغام، مضبوط تعلقات کا عزم

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا