ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر قتل

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈھاکہ یونیورسٹی کے مرکزی شہید منار کے قریب ایک نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر کو اتوار کی رات فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس اور اسپتال کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت 27 سالہ رقیب الاسلام کے طور پر ہوئی، جو شیخ برہان الدین کالج میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم اور ویڈیو کانٹینٹ کریئیٹر تھا۔ مقتول پرانے ڈھاکہ کے نِمتولی علاقے کا رہائشی اور طارق الاسلام کھوکن کا بیٹا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد، ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ

پولیس کے مطابق واقعہ رات تقریباً 9:15 بجے پیش آیا، جب نامعلوم حملہ آوروں نے مرکزی شہید منار کے علاقے میں فائرنگ کی۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد گولیاں چلیں، جس کے بعد رقیب الاسلام  شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ اس کی سر میں گولی لگی تھی اور متعدد زخم تیز دھار آلات سے آئے تھے۔ اسے فوری طور پر ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے رات 10:30 بجے اسے مردہ قرار دیا۔

مقامی لوگوں نے موقع پر ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا اور بعد میں شاہ باغ پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا۔ اس کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ مقتول کے دوستوں کے مطابق وہ شہید منار کے قریب ایک چائے کی دکان پر بیٹھے تھے، جب ایک نامعلوم شخص نے رقیب کو الگ بلایا، اور کچھ ہی دیر بعد فائرنگ ہوئی۔

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ مقتول کو سر میں گولی لگی اور چھری کے متعدد زخم بھی آئے۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ قتل کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا