اسلام آباد ایئرپورٹ پر 17 مارچ کو فلائٹس آپریشنز 2 گھنٹے معطل رہے گا، نوٹم جاری

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 17 مارچ کو صبح 08:30 بجے سے 10:30 بجے تک تمام پروازوں کی آمد و رفت دو گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئر پورٹ پر گمشدہ قیمتی زیورات مسافر کو کیسے واپس ملے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پی اے اے  نے 16 مارچ کو فلائٹس کی عارضی معطلی کے حوالے سے جاری نوٹم (Notam) منسوخ کر دیا تھا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ 16 مارچ کے لیے جاری نوٹم اب مؤثر نہیں اور معمول کے مطابق پروازیں چلتی رہیں گی۔

بعد ازاں جاری نئے نوٹم میں کہا گیا کہ 17 مارچ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر آمد و رفت معطل رہے گی اور آنے والی پروازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر کافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھیں۔ نوٹم میں لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن (FIR) میں کچھ ایئر ٹریفک سروس (ATS) روٹس کی بندش کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو گراؤنڈ سے فلائٹ لیول 210 تک بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیوں کیا؟

پی اے اے کے مطابق یہ معطلی ’آپریشنل وجوہات‘ کی بنا پر کی جا رہی ہے، جبکہ اس سے پہلے پاکستان کے فضائی حدود مکمل طور پر کھلے، محفوظ اور تمام شہری پروازوں کے لیے دستیاب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘