یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس 40 لاکھ روپے کہاں سے آگئے؟ دفتر خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفترِ خارجہ نے گجرات میں تعینات اپنے دو یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے گھر سے 40 لاکھ روپے چوری ہونے کے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ رقم اس وقت منظرِ عام پر آئی جب نامعلوم چور اسے ان کے کرائے کے مکان سے چرا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق امیر شوکت اور عرفان احمد نے سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو جٹّوواکل کے علاقے میں واقع ان کے مشترکہ کرائے کے گھر سے نامعلوم افراد 40 لاکھ روپے نقد چوری کر کے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بسم اللہ پڑھ کر رشوت لینے والا پولیس اہلکار گرفتار، نوکری سے برطرف

میڈیا رپورٹس کے مطابق دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک سرکاری مراسلے میں دونوں ملازمین سے اس رقم کے ذرائع کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق چونکہ دونوں کم از کم اجرت پر ملازم ہیں، اس لیے ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی رقم کیسے جمع کی۔ دونوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 مارچ تک 3 روز کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں۔

ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ امیر شوکت کو اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کے اختیارات دیے گئے تھے جس کے تحت وہ شہریوں کے بیرونِ ملک استعمال کے لیے دستاویزات کی تصدیق اور دستخط کر سکتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ گجرات میں دفترِ خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول ہفتے میں صرف دو دن دفتر آتے تھے اور بیشتر دفتری امور امیر شوکت ہی انجام دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: رشوت کیوں دوں؟ کوئٹہ میں ڈرائیور نے احتجاجاً اپنا رکشہ نذر آتش کردیا، ٹریفک اہلکار معطل

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بعض اہلکاروں اور ایجنٹ مافیا کے درمیان مبینہ بدعنوانی کی شکایات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ حالیہ مہینوں میں اسپین کی جانب سے یکم اپریل سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد تصدیق شدہ دستاویزات (اپوسٹیل) کے حصول کے لیے درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض شہریوں کا الزام ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے فی اپوسٹیل تقریباً 21 ہزار اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لیے 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک رشوت لی جا رہی ہے، جبکہ دفتر میں روزانہ 400 سے 500 اپوسٹیل درخواستیں نمٹائی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں ایران کو آنے والے بحری جہازوں پر کنٹرول مل سکتا ہے، رائٹرز

وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسحاق ڈار کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے