ڈھاکہ میں افواہ پر ہنگامہ: رکشہ ڈرائیور کی مبینہ موت کی خبر پر شاپنگ مال میں توڑ پھوڑ

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک شاپنگ مال میں رات گئے توڑ پھوڑ کی گئی، جب یہ افواہ پھیل گئی کہ ایک رکشہ ڈرائیور کو مال کے اندر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس افواہ کے بعد مشتعل ہجوم اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یہ واقعہ ڈھاکہ کے علاقے اترہ میں واقع اترہ اسکوائر نامی شاپنگ کمپلیکس میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر قتل

ایک گروہ نے عمارت پر حملہ کیا اور گراؤنڈ فلور پر موجود متعدد دکانوں کو نقصان پہنچایا، مظاہرین نے مال کے سامنے سڑک بھی بند کر دی جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے دوران وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوئیں۔

صورتِ حال کو قابو میں لانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ساؤنڈ گرینیڈ بھی فائر کیے۔

حکام کے مطابق تقریباً صبح 4 بجے کے قریب حالات قابو میں آ گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ تصادم کے دوران کم از کم 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

اس واقعے کے سلسلے میں 12 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق تشدد اس وقت شروع ہوا جب مال کے ایک سیکیورٹی گارڈ اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان جھگڑا ہوا۔

بعد ازاں یہ افواہ پھیل گئی کہ رکشہ ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد دیگر رکشہ اور آٹو رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ مقامی لوگ جمع ہو گئے اور عمارت پر حملہ کر دیا۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں کسی شخص کی ہلاکت یا سنگین زخمی ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں سیکیورٹی سخت، امریکی سفارتخانے کے اطراف اضافی نفری تعینات

عینی شاہدین کے مطابق عید سے قبل خریداری کے باعث مال میں لوگوں کا بہت رش تھا، اور مذکورہ افواہ پھیلتے ہی خوف و ہراس پھیل گیا۔

مال کے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے اعلان کیا گیا کہ گاہک مرکزی دروازہ متاثر ہونے کے باعث عقبی راستے سے باہر نکل جائیں۔

حملے کے دوران گراؤنڈ فلور کی کئی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد مال انتظامیہ نے واقعے کے اگلے دن تمام دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر نوٹیفیکیشن پڑھے بیکری بند کروانا اے سی صاحبہ کو مہنگا پڑگیا

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں بارشیں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

ترکیہ کی آئینی عدالت کے صدر کا دورۂ پاکستان، عدالتی تعاون کا معاہدہ طے پانے کا امکان

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے برطانیہ کا بڑا اقدام، 35 ممالک کا اجلاس طلب

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟