گھریلو ملازمہ نے مالکن کے 2 سالہ کم سن بیٹے کو کیوں قتل کیا؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں 2 سالہ معصوم زید بن عمر کے سفاکانہ قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے میں ملوث گھریلو ملازمہ انیلہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمہ نے مالکن کے چند دن پہلے ڈانٹنے پر رنجش کی بنا پر بچے کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے قتل کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سرگودھا میں غیرت کے نام پر ماں اور 5 بچوں کا قتل، 2 افراد گرفتار

ترجمان پولیس کینٹ ڈویژن کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے فوری رسپانس دیتے ہوئے ملزمہ انیلہ کو گرفتار کر لیا ہے، مقتول کے والد محمد عمر ولد احمد کی مدعیت میں ملزمہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

مدعی محمد عمر نے بیان دیا کہ انہوں نے انیلہ دختر محمد کو 11 مارچ کو گھریلو ملازمہ کے طور پر رکھا تھا، 15 مارچ کی رات کو جب میں نماز تراویح کے لیے مسجد گیا ہوا تھا جبکہ میری اہلیہ گھر میں تراویح کی نماز ادا کر رہی تھی، جب نماز سے فارغ ہو کر میں کمرے میں گیا تو میرا بیٹا بے سد بیڈ پر سویا ہوا تھا، میں نے جاکر اپنے بیٹے کو ہلایا تو اس نے کوئی بھی ریسپانس نہیں دیا، میرا بیٹا زید بن عمر 2 سال کا تھا، میں نے جلدی سے گاڑی نکالی اور سی ایم ایچ اسپتال لیکر دوڑا جب وہاں پہنچا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپ کا بیٹا تو فوت ہوگیا ہے، اس وقت مجھے کچھ سمجھ نہیں آئی اور ہم نے بیٹے کا نماز جنارہ ادا کرکے اس کو دفن کردیا اور گھر آگئے اور اس بات پر صبر کر لیا کہ اللہ کی یہ ہی مرضی تھی۔

مگر چند روز بعد ملازمہ انیلا نے میری بیٹی کو واش روم میں بند کر دیا جس سے مجھے شک ہوا ،جب ہم نے پوچھ گچھ کی تو پتا چلا کہ ملازمہ نے میرے بیٹے کے منہ پر تکیہ رکھا کر اس کو نا حق قتل کر دیا تھا اور ملازمہ نے کسی کو شک بھی نہ ہونے دیا تھا۔

ملازمہ کو کچھ روز پہلے میری اہلیہ نے ڈانٹا تھا اس ڈاٹنے کی وجہ سے اس نے میرے بیٹے کو قتل کر دیا، میرے بیٹے کی قبر کشائی کروائی جائے اور ملزمہ کو کیفرار کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکہ یونیورسٹی کیمپس میں نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر قتل

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ ملزمہ انیلہ کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشنز برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ ملزمہ کو جلد ہی عدالت کے سامنے پیش کر کے سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھریلو ملازمین کی بھرتی سے قبل ان کا مکمل پولیس ویریفکیشن ضرور کروائیں تاکہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘