فیصل آباد: سابق ریلوے ملازم جعلی این او سی جاری کرنے کے الزام میں گرفتار

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابق ریلوے ملازم ساجد کو گرفتار کیا، جس نے 45,000 روپے کے عوض ریلوے پولو گراؤنڈ کے لیے اسپورٹس آفیسر کا جعلی این او سی (لیٹر) جاری کیا۔

مزید پڑھیں: مکہ اور مدینہ کے درمیان حرمین ریلوے کی سروسز میں اضافہ، حجاج کی سہولت کے لیے اہم قدم

تحقیقات کے مطابق پی سی بی سے تصدیق کروانے پر محکمہ ریلوے نے لیٹر کو جعلی قرار دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد وہ روپوش ہوگیا تھا۔

ملزم کو ایس ایچ او فیصل آباد کنور عمیر ساجد نے انتھک محنت، چھاپہ مار کارروائی، جدید ٹیکنالوجی (سی ڈی آر اور لائیو لوکیشن) اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ڈگلس پورہ فیصل آباد سے گرفتار کیا۔

ملزم 2008 سے 2019 تک محکمہ ریلوے میں کمیونیکیشن سیکیورٹی اسسٹنٹ کے طور پر راولپنڈی میں خدمات انجام دیتا رہا اور 2019 میں نوکری سے برخاست ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹیشن کی ویڈیوز کیوں بنائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ریلوے ملازمہ کو لینے کے دینے پڑ گئے

تحقیقات کے دوران ملزم نے تسلیم کیا کہ اس نے لوکل مارکیٹ سے جعلی اسٹیمپ بنوایا اور اسپورٹس آفیسر کے بوگس سائن سے لیٹر جاری کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘