افغانستان میں آپریشن غضب  للحق، سیز فائر تک پاک فوج کی کامیابیاں کیا ہیں؟

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک فوج کا افغانستان میں فتنہ الخوارج اور افغان طالبان  کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کامیابی  سے جاری ہے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے 16 مارچ کی شب سے افغان سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، جن میں کابل، ننگر ہار، باجوڑ، کرم، تورخم، خیبر، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سیکٹرز شامل ہیں۔

اپریشن غضب للحق کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچا، پاک فوج کی کارروائیوں میں 707  دہشتگرد ہلاک، 938 سے زائد زخمی ہوئے، افغان طالبان کی 255 پوسٹیں تباہ، 44 چیک پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا، 237 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔

افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے 81 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران کابل اور ننگر ہار میں ڈرون سٹوریج، تکنیکی معاونت کے مراکز اور اسلحہ و سازوسامان کے ذخائر تباہ کیے گئے، جنہیں طالبان اور دہشت گرد پاکستان کے شہریوں کے خلاف استعمال کررہے تھے۔

اس دوران پاکستان نے کسی بھی شہری آبادی یا سول انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے تباہ کیا، جبکہ افغان حکومت اور میڈیا کی جھوٹے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر افغانستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کے موقع پر اپنی جانب سے اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی عبوری حکومت نے دوست ممالک اور ثالثوں کی نیک نیتی کے اعتراف کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ملک کی قومی سلامتی اور افغان عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اپنی قومی اور شرعی ذمہ داری سمجھتی ہے اور کسی بھی خطرے کی صورت میں ہر قسم کی جارحیت کا بہادری سے جواب دے گی۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ عید الفطر کے موقع پر اور سعودی عرب، ترکی اور قطر جیسے بھائی ملکوں کی درخواست پر دفاعی آپریشنز ’رد الظلم‘ کو وقتی طور پر معطل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘