نہ عید کی نماز نہ نئے کپڑے: عمران خان اس مرتبہ اڈیالہ جیل میں عید کیسے منائیں گے؟

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اس بار بھی عید جیل میں ہی گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ کا جمائما گولڈ اسمتھ کو جواب، عمران خان کے بچوں سے عید پر رابطے کی یقین دہانی

یہ ان کی جیل میں 5ویں عید ہوگی۔ سیکیورٹی پابندیوں کے باعث وہ ماضی میں نماز عید ادا نہیں کر سکے تھے تاہم عید پر نئے کپڑے ان تک پہنچا دیے گئے تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق اس مرتبہ جیل انتظامیہ نے عمران خان کے عید کے کپڑے واپس کر دیے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں عید کے موقعے پر نماز کا باقاعدہ اہتمام کیا جاتا ہے اور نسینٹرل جیل راولپنڈی کی مرکزی جامع مسجد میں اور جیل کالونی کی مسجد اور امام بارگاہ میں بھی نماز عید کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اہم قیدیوں یا سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کو سیل سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی جس کے باعث عمران خان نماز عید میں شریک نہ ہو سکے تھے۔ اس مرتبہ بھی ان کی نماز عید میں عدم شرکت کا ہی امکان ہے۔

مزید پڑھیے: عمران خان کی دوسری آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، علیمہ خان نے عید کے بعد کا پلان بتا دیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کے لیے عید کے نئے کپڑے اڈیالہ جیل بھجوائے گئے تھے تاہم جیل انتظامیہ نے انہیں واپس کر دیا۔

ان کے مطابق اس صورتحال کے باعث عمران خان اس عید پر نئے کپڑے نہیں پہن سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے عید پر عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا احتجاج کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی

انہوں نے کہا کہ وہ خود اپنے آبائی حلقے بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ عید منائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟