اسلام آباد پولیس کا چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر شہر میں خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ رش والی شاہراہوں، اہم تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پر 520 ٹریفک افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے۔

شہریوں کی سہولت کے لیے مارکیٹوں میں خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی جائیں گی، جبکہ طلباء کیولئرز بھی مختلف مقامات پر موجود رہ کر شہریوں کی رہنمائی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

ترجمان کے مطابق چاند رات اور عید کے ایام میں عوامی مقامات اور شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں تمام انتظامات کی ذاتی نگرانی کریں گے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مارکیٹوں میں پارکنگ ایریاز میں گاڑیاں پارک کریں اور ٹریفک افسران کے ساتھ تعاون کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو مارکیٹوں میں بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘