معروف مشروب کی غیر معیاری تیاری کی ویڈیو وائرل، صارفین میں شدید تحفظات

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ معروف انرجی ڈرنک ’سٹنگ‘ کس غیر معیاری اور غیر محفوظ طریقے سے تیار کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خالی بوتلیں صابن والے پانی میں دھوئی جاتی ہیں اس کے بعد لال رنگ ڈال کر ہاتھ سے مکس کیا جاتا ہے اور بوتلوں میں بھرا جاتا ہے۔ آخر میں بوتلوں میں گیس بھر کر ڈھکن بند کیے جاتے ہیں۔

ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور مشروب کی صفائی و حفظان صحت کے اصولوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غیر محفوظ تیاری سے بچوں اور نوجوانوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

سرمد حمید نے طنزاً لکھا کہ بوتلیں اچھی طرح دھو کر صاف کیں اور گیس پوری بھری۔ اس دور میں اتنی ایمانداری سے بزنس کرنا کم کم ہی نظر آتا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہیہ مشروبات جعلی ہیں، اصل مشروبات بھی صحت کے لیے ٹھیک نہیں لیکن ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ یہ ویڈیو یقینی طور پر PepsiCo کی پیداوار نہیں ہے۔

 کئی صارفین نے کہا کہ یہ سٹنگ نہیں ہے، روحان علی نے کہا یہ لوکل سوڈا بوتل ہیں یہ دور دراز علاقوں میں گاؤں وغیرہ میں بیس روپے کی سیل کرتے ہیں۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ دودھ سوڈا بنانے والی بوتل ہے بھائی سٹنگ نہیں ہے ڈھکن دیکھیں۔

کئی صارفین نے شکر ادا کیا کہ انہوں نے آج تک یہ ڈرنک نہیں پی جبکہ دیگر نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مشروبات کی تیاری کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹرتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

انقلابی اقدامات سے ملک ڈیفالٹ سے ترقی کی راہ پرگامزن ہوا، وزیراعظم کی طلبا سے خصوصی نشست

’پیچیدہ‘ موضوع ’قومی سلامتی‘ کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

پاکستان اور چین میں امیگریشن و بارڈر مینجمنٹ تعاون بڑھانے پر اتفاق، مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون