کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، جس میں سندھ کے وزیر سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی شامل ہے۔

تجاوزات کیس میں سعید غنی کے خلاف حکم عدولی پر توہین عدالت کی درخواست 2019 میں دائر کی گئی تھی۔ اب عدالت نے اس درخواست سمیت مکمل کیس کی سماعت مقرر کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 30 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے سعید غنی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور کراچی کے بلدیاتی اداروں کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ کیس میں کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp