سرکاری رہائشگاہ پر پارٹی کرنے پر جاپانی وزیراعظم کا بیٹا عہدے سے فارغ

جمعہ 2 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے اپنے سیکریٹری اور سب سے بڑے بیٹے شوتارو کیشیدا کو سرکاری رہائش گاہ پر تفریحی پارٹی دینے پر  عہدے سے معزول کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوتارو کی وزارت عظمیٰ ریذیڈینسی میں دی گئی تفریحی پارٹی سے متعلق جاپانی میڈیا میں کچھ خبریں شائع ہوئی تھیں جن میں شوتارو کی اپنے عزیزوں اور غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر چھپی تھیں جب کہ ایک تصویر میں ایک مہمان قالین پر لیٹ کر پوز دیتے ہوئے بھی پائے گئے تھے۔

پارٹی سے متعلق جاری کردہ بیان میں جاپان کے وزیر اعظم فومیو نے کہا ہے کہ انہوں نے قبل ازیں  اپنے سیکریٹری اور بیٹے کو اس معاملے کے بارے میں آگاہ کردیا تھا اور پھر اس حوالے سے فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

بیان میں فومیو نے کہا ’کہ سیکریٹری کے عہدے کے لحاظ سے میرے بیٹے کا وہ رویہ غیر موزوں تھا‘۔

انہوں نےاپنے بیٹے کو سیکریٹری کے عہدے پر متعین کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ شوتارو کو یکم جون سے سرکاری عہدے سے معزول کر دیا گیا ہے۔

جاپان کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ’این ایچ کے‘ کی خبر کے مطابق نئی ٹرم میں مذکورہ عہدے پر شوتارو سے قبل فرائض سرانجام دینے والے یاماموتو تاکایوشی کو تعینات کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فومیو نے اکتوبر 2021 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا اور فرائض منصبی کا پہلا سال مکمل ہونے  پر اپنے 31 سالہ بیٹے شوتارو کو انتظامی سیکریٹری متعین کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار