ایئر پورٹ پر آسٹریلیوی جانور پوزم کی اپنے بیجان ’دوستوں‘ سے ملاقات

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے ایک ایئرپورٹ میں کارکنوں اور مسافروں کو ایک غیر معمولی منظر دیکھنے کو ملا جب ایک زندہ پوزم اسٹور میں کھلونوں کے ساتھ گلے ملتا ہوا پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ میں رینڈیئر ریسنگ کا تہوار، شائقین کیجانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہار

کیمبرج میں واقع ہوبارٹ ایئرپورٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پوزم کو لگرڈیئر اے ڈبلیو پی ایل اسٹور میں ایک شیلف پر کھلونوں کے ساتھ آرام کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

لایم بلوم فیلڈ جو لگرڈیئر اے ڈبلیو پی ایل کے مختلف مقامات کے منیجر ہیں نے کہا کہ عملے کے افراد نے بدھ کو تقریباً 11:45 بجے اس جانور کو دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پوزم کو مقامی کھلونوں کے درمیان بیٹھا پایا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ وہاں اپنے دوستوں کے ساتھ کافی آرام دہ محسوس کر رہا تھا۔

مزید پڑھیے: برطانیہ، بینک نوٹ پر ونِسٹن چرچل اور جین آسٹن کی جگہ جنگلی حیات کی تصاویر شائع کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پوزم کو کوئی پریشانی محسوس نہیں ہو رہی تھی لیکن جب یہ شیلف سے اتر کر ایئرپورٹ میں گھومنے گیا تو کافی ہلچل مچ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں وہاں مسافر ویڈیوز بنا رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ یقینی بنانے کے لیے تھوڑی ہڑبونگ ہوئی کہ سب محفوظ ہیں، کوئی مسافر متاثر نہ ہو اور پوزم واپس گھر جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ائرپورٹ عملے نے پوزم کو محفوظ طریقے سے عمارت سے باہر لے جایا۔

بلوم فیلڈ نے پوزم کے دورے کو ایئرپورٹ میں عام دن کے دوران خوشی کی ایک چھوٹی سی جھلک قرار دیا۔

واضح رہے کہ پوزم ایک چھوٹا سا جانور ہے جو آسٹریلیا اور کچھ دیگر علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر رات کو فعال ہوتا ہے اور زیادہ تر درختوں میں رہتا ہے۔ پوزم کا سائز بلی کے برابر ہوتا ہے اور اس کے نرم بال، بڑی آنکھیں اور چھوٹا منہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: گائے کی وہ چیز جو خطرناک مرض کا علاج اور سونے سے زیادہ مہنگی ہے

یہ زیادہ تر پھل، پتے، کیڑے اور چھوٹے جانور کھاتا ہے اور انسانوں سے عموماً خوفزدہ رہتا ہے لیکن بعض اوقات اسٹور یا گھروں کے قریب بھی آجاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی برقرار، تیل کی قیمتوں میں جزوی کمی، برینٹ 89 ڈالر فی بیرل پر آگیا

کراچی میں سائیکل چلاتا بچہ 7 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرا، پھل فروش نے اپنی جان داؤ پر لگا کر موت کے منہ سے بچا لیا

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ ن نے مظفرآباد ڈویژن کے لیے حکمت عملی طے کرلی

گلاسگو میں جیولین تھرو کا سنسنی خیز مقابلہ، ارشد ندیم، چوپڑا اور پاتھیرگے کے درمیان طلائی تمغے کی جنگ

بی ایم ڈبلیو نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین