جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی 148 سالہ تاریخ کا ایک منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان ویسٹ انڈیز سے 90 رنز سے شکست کھا گیا، 211 کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جسٹن گریوز نے مسلسل 5 میڈن اوورز میں 5 وکٹیں (ہر اوور میں ایک وکٹ) حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے پاس تھا جنہوں نے سنہ 2016 میں جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں مسلسل 4 میڈن اوورز میں وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اپنے کیریئر کا 17واں ٹیسٹ کھیلنے والے جسٹن گریوز نے پہلی بار ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 27 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی مضبوط بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

پاکستان نے ایک موقعے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے تھے اور پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں دکھائی دے رہا تھا تاہم جسٹن گریوز نے سابق کپتان شان مسعود کو 109 رنز پر آؤٹ کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔

مزید پڑھیے: وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

اس کے بعد انہوں نے مسلسل میڈن اوورز میں عامر جمال، علی عثمان، محمد رضوان اور وقفے کے بعد محمد عباس کی وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور اسے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے مقابلے میں 29 رنز کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جسٹن گریوز نے کہا کہ کپتان روسٹن چیز نے انہیں نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ ان کے مطابق گیند پچ سے مدد حاصل کر رہی تھی اور انہیں اپنی محنت کا صلہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مجھے بہت خوشی ہے لیکن میچ میں ابھی بہت کام باقی تھا اور میری پوری توجہ ٹیم کی کامیابی پر تھی۔

بعد ازاں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 211 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ویسٹ انڈیز نے پہلا ٹیسٹ 90 رنز سے جیت کر 2 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان بنانا اچھا فیصلہ نہیں، محمد عامر

اس شکست کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل پر بھی پاکستان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ قومی ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک کامیابی کے ساتھ 6.67 فیصد پوائنٹس پر ٹیبل کے آخری نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی پوائنٹس شرح 22.73 فیصد ہو گئی ہے اور وہ 8ویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیتا ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر