ہنڈا اٹلس کا عیدالفطر کے موقع پر سِوک اورئیل کے لیے خصوصی  آفر کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے سِوک اورئیل کے لیے عیدالفطر کی مناسبت سے محدود مدت کے لیے پروموشنل آفر متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں رواں برس چوتھی بار اضافہ کردیا

شرائط و ضوابط کے مطابق اس آفر کے تحت سِوک اورئیل خریدنے والے صارفین کو بغیر کسی اضافی لاگت کے اعلیٰ معیار کا اپ گریڈڈ انٹیریئر فراہم کیا جائے گا۔ صارفین بورگنڈی، ٹین یا بلیک انٹیریئر میں سے اپنی پسند کے مطابق انتخاب کرسکتے ہیں۔ یہ محدود مدت کی آفر 31 مارچ تک دستیاب ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ پروموشن گاڑی کی اندرونی خصوصیات کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے اور براہِ راست قیمت میں کمی فراہم نہیں کی گئی۔ اپ گریڈ شدہ کیبن میٹریل اور فِنِشز صارفین کو مزید پرمیئم احساس فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فنانس بل کے تحت لیوی کا نفاذ، ہونڈا اٹلس نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا

یہ اقدام ہونڈا کی پچھلی آفر کا تسلسل ہے، جس میں کمپنی نے ایچ آر-وی ماڈلز پر خصوصی پروموشن دی تھی۔ اُس آفر میں ایچ آروی خریداروں کو مفت رجسٹریشن اور بریج اسٹون ٹائرز کے ساتھ 3 لاکھ روپے تک کی بچت حاصل ہوئی جبکہ ایچ آر-وی ایس خریداروں کو مفت رجسٹریشن کے ساتھ 2 لاکھ روپے تک کی بچت دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی