عیدالفطر: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے پیغامات، اتحاد اور بھائی چارے پر زور

ہفتہ 21 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں پاکستان کے عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن رمضان المبارک کے اختتام کا مظہر ہے، جو صبر، قربانی اور روحانی تربیت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے ہمدردی، اتحاد اور سخاوت جیسی اقدار کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، نماز عید کے بڑے اجتماعات

وزیراعظم نے غزہ، کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے دیگر متاثرہ علاقوں کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں عیدالفطر کو صبر، تقویٰ اور ایثار کا صلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن نئی روحانی زندگی کے آغاز کا پیغام دیتا ہے اور رمضان کی تربیت کو عملی زندگی میں برقرار رکھنا ہی اصل کامیابی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ صبر، برداشت اور اخوت ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہیں، جبکہ عید محبت، بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کا دن ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضرورت مندوں کو خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر نے اپنے عہدے پر کتنی عیدیں گزار لیں؟

انہوں نے قومی یکجہتی، قانون کی پاسداری اور پاکستان کی ترقی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور عالمی امن کے لیے دعاگو ہیں۔ صدر زرداری نے اللہ تعالیٰ سے پاکستان کے امن، استحکام اور عبادات کی قبولیت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘