پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے عید سے قبل اہم فیصلہ کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے اور تمام میچز کراچی اور لاہور میں بغیر شائقین کے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی کے مطابق یہ فیصلے موجودہ صورتحال، اخراجات میں کمی اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے گئے۔
Under the austerity program, it has been decided that PSL matches will be held without spectators, and there will be no opening ceremony. The matches will only take place in Lahore and Karachi. Says PCB Chairman Mohsin Naqvi.#PakistanConnect pic.twitter.com/xdFAlHEMX4
— P Connect (@ConnectingPak) March 22, 2026
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور ایونٹ کو سادہ انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی منصوبے کے تحت میچز چھ شہروں میں کرانے تھے، تاہم اب تمام مقابلے صرف کراچی اور لاہور میں ہوں گے جبکہ ایونٹ کا آغاز لاہور سے ہوگا۔
🚨 PSL 2026 FINAL UPDATES 📢
– Matches will be played without crowds only in Lahore and Karachi until the fuel crisis ends.
– PCB will compensate with franchises for loss.
– Fans who bought tickets will receive refunds within 72 hours. pic.twitter.com/EKVo0Pfdlo
— Ahmad Haseeb (@iamAhmadhaseeb) March 22, 2026
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 26 مارچ سے اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہوگا اور اسے ملتوی نہیں کیا جا سکتا تھا کیونکہ بعد میں اس کے لیے کوئی ونڈو دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے شیڈول میں ٹیموں کی نقل و حرکت کو کم سے کم رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شائقین سے معذرت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن افراد نے ٹکٹ خرید رکھے ہیں انہیں مکمل ریفنڈ دیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق فرنچائزز کو گیٹ منی بھی بورڈ ادا کرے گا جبکہ پی سی بی کا فل ٹائم عملہ ایونٹ میں شریک نہیں ہوگا، البتہ پارٹ ٹائم اسٹاف ٹیموں کے ساتھ کام کر سکے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک انٹرنیشنل برانڈ ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوتے ہیں، اس لیے اس کا انعقاد ضروری ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے الرٹ ہیں اور ممکنہ خطرات کو بروقت ناکام بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی نئی رینکنگ جاری، پی ایس ایل کس پوزیشن پر؟
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز چاہتے ہیں کہ لیگ ہر صورت منعقد ہو۔ نئے شیڈول کے مطابق ہر ٹیم 10 میچز کھیلے گی جبکہ فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور 4 مئی کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ خطے کے حالات جلد معمول پر آئیں گے اور آئندہ شائقین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کا موقع ملے گا۔
پی ایس ایل 11 کا آفیشل گانا کون گائے گا، گلوکاروں کے نام کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا آفیشل گانا گانے کے لیے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
اس بار بھی پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز میں کرکٹ کے جوش و جذبے کو پیش کریں گے، جبکہ معروف گلوکارہ دانیہ کنول ان کا ساتھ دیں گی۔
When he takes over the anthem, you don’t just hear it, you feel it. Atif Aslam is ready to bring the heat to HBL PSL11, are you? 🔥#HBLPSL | #NewEra | #StrongerPepsi | #PepsiPakistan pic.twitter.com/Zb532Lqv42
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2026
سیزن 11 کے گانے کا تھیم ’بیٹ پہ کھیلیں گے‘ رکھا گیا ہے، جو کھیل کے جوش اور پی ایس ایل کی رونق کو عکاسی کرتا ہے۔
عاطف اسلم نے ماضی میں بھی پی ایس ایل کے گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا اور کرکٹ شائقین میں بے حد مقبولیت حاصل کی، جبکہ دانیہ کنول پہلی بار اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینتھم جلد ریلیز کیا جائے گا اور مداح بے صبری سے اس کے سننے کے منتظر ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بھی ایک پرجوش اور یادگار تجربہ ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو، منفرد کیا ہے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لوگو شیئر کیا گیا جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
اس سال پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اپنے بہترین کھیل کے لیے تیار ہیں۔ شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔
New look to define the #NewEra! 🏏
Presenting the most awaited HBL PSL 11 official logo. 8 teams are ready—are you?
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/iKZjnq9JPE
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 4, 2026
پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے مدمقابل ہوں گے۔ افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی۔
اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور پنڈیز۔ جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتان سلطانز کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہے۔ اس سیزن میں کچھ میچ پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگوں میں شمار ہوتی ہے اور ہر سال اس کے مقابلوں کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔














