دہشتگردی کے سرپرستوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، یوم پاکستان پر صدر زرداری کا پیغام

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت میں بدلنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی سب سے اہم عناصر ہیں۔

یومِ پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں صدر نے کہا کہ اسی دن 1940 میں برصغیر کے مسلمانوں نے قراردادِ پاکستان منظور کی اور ایک ایسے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا جہاں وہ اسلامی اصولوں کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں۔

صدر نے کہا کہ آج ہم اپنے ان بزرگوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد، عزمِ نو کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ 1947 میں قیامِ پاکستان کے وقت ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا تھا، تاہم تاریخ گواہ ہے کہ باہمی تعاون، محنت اور صلاحیت کے ذریعے ہم نے ان مشکلات پر قابو پایا اور ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ہم نے ریاستی ادارے قائم کیے، دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، دہشت گردی کے خلاف طویل اور کامیاب جنگ لڑی اور قدرتی آفات کے دوران قربانی اور باہمی تعاون کی روشن مثالیں قائم کیں۔

صدر نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں معرکۂ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اسے ایسا سبق سکھایا جو وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان: صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ آج بھی ملک کو اندرونی اور بیرونی محاذوں پر چیلنجز درپیش ہیں، تاہم ہم دہشتگردی کے سرپرست عناصر اور بھارت یا اس کے آلۂ کاروں کے ذریعے امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کا مکمل خاتمہ کریں گے تاکہ ملک اور سرحدوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

صدر نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں، ہندوتوا کی سرپرستی اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اس بات کا ثبوت ہیں کہ قائداعظم اور مسلم قیادت کا علیحدہ وطن کا فیصلہ درست تھا۔ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں حقِ خودارادیت فراہم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز