بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع، کراچی بھی متاثر ہوگا، محکمہ موسمیات کی وارننگ

پیر 23 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 28 مارچ کے دوران ایک مغربی ہوا کا نظام ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے اثرات خاص طور پر بلوچستان میں زیادہ شدت کے ساتھ ظاہر ہوں گے۔

کراچی کے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جہاں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

اس کے اثرات سندھ پر بھی پڑیں گے، جن میں کراچی شامل ہے، جہاں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی میں آج موسم صاف اور دھوپ کھلی ہوئی ہے، جبکہ آئندہ 2 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اس دوران دن کے وقت درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق فروری اور مارچ میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا، جس کے باعث آنے والے دنوں میں موسمی شدت اور تغیر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ادھر اتوار کے روز پاکستان محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ مغربی ہوا کا ایک اور سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہا ہے، جس کے باعث کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: عیدالفطر: مری جانے والے سیاح خبردار ہوجائیں، نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع، جن میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، سکھر، نوشہروفیروز اور دادو شامل ہیں، میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عیدالفطر کے پہلے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جو وقفے وقفے سے تیز ہوتی رہی۔

اس بارش نے عید کی خوشیوں کو متاثر کیا اور کئی علاقوں میں آمد و رفت مشکل ہونے کے باعث شہریوں کو اپنے منصوبے تبدیل کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی