صدر سیکرٹریٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سوموار کو پاکستان کی مسلح افواج کے 1,989 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں:صدر آصف علی زرداری امارات کے 4 روزہ دورے کے بعد وطن واپس
سیکریٹریٹ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ اعزازات پاکستان ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کی سفارش پر اور آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 259(2) کے تحت دیے جائیں گے۔
On the occasion of Pakistan Day, President Asif Ali Zardari hoisted the national flag at Naudero House, Larkana. A smartly turned-out Sindh Police contingent presented a guard of honour as the national anthem was played. @BBhuttoZardari @FaryalTalpurPk & others were present 🇵🇰 pic.twitter.com/bpsGzNfycZ
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 23, 2026
بیان کے مطابق منظور شدہ اعزازات میں 23 ہلالِ امتیاز (فوجی)، 100 ستارہِ امتیاز (فوجی)، 136 تمغہِ امتیاز (فوجی)، 11 ستارہِ بسالت، 475 تمغہِ بسالت اور 130 امتیازی اسناد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:دبئی: صدر آصف علی زرداری کی شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات
اس کے علاوہ، 175 تمغہِ خدمت (فوجی) کلاس اول، 319 تمغہِ خدمت (فوجی) کلاس دوم اور 620 تمغہِ خدمت (فوجی) کلاس سوم بھی دیے جانے کی منظوری دی گئی۔














