بنگلہ دیش اور پاکستان کا ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

منگل 24 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کی وزیر برائے شہری ہوا بازی و سیاحت افروزہ خانم اور وزیر مملکت ایم رشید الزمان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں خصوصاً شہری ہوا بازی اور سیاحت میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور بھارت نے بنگلہ دیشی تجارت میں کیسے اضافہ کیا؟

پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے ہوا بازی کے شعبے میں بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ کام کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں میں اضافے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ڈھاکہ لاہور روٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل میں پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سفر اور تجارت کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

دونوں فریقین نے سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر برائے شہری ہوا بازی اور وزیر مملکت نے شہری ہوا بازی اور سیاحت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی وزیر داخلہ سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے شعبوں میں مضبوط روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک