پاک چین مشترکہ بحری مشق کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہاز داچنگ کی کراچی آمد

بدھ 25 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاک بحریہ نے پیپلز لبریشن آرمی (نیوی) کے جہاز داچنگ  کا پرتپاک استقبال کیا جو چوتھی دو طرفہ مشق ’سی گارڈین‘ میں شرکت کے لیے 25 مارچ سے 2 اپریل 2026 تک پاکستان میں موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری، چینی سفیر کی شرکت

جہاز کی کراچی آمد پر سہولت اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پاک بحریہ کے جہازوں نے اسے بندرگاہ میں اسکورٹ کیا۔

’سی گارڈین‘ مشقوں کا مقصد دوستی بحریہ کے درمیان سمندری مہارت کے تبادلے اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنا ہے جو خطے میں امن کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

مشقوں میں بندرگاہ اور سمندر دونوں میں سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں ماہرین کے اجلاس، نوجوان افسران کے سیمینار، گنری فائرنگ، مربوط گشت اور دیگر سمندری سیکیورٹی آپریشن شامل ہیں۔

’سی گارڈین‘ مشقوں کی سیریز پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

مزید پڑھیے: پاک چین مشترکہ سمندری سائنسی مہم کا آغاز ہوگیا

توقع کی جاتی ہے کہ یہ مشقیں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کریں گی اور خطے میں سمندری ماحول کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ