پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی حالیہ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
شائستہ لدھی نے عید الفطر 2026 اپنے تین بچوں کے ساتھ گزارا، انہوں نے انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا ’ان لمحات کو تھوڑا اور تھامے رکھنا، عید کی یادیں، خاندانی لمحے، تہوار کی خوشیاں، candid shots،ساتھ ہونے کے لمحات، تقریبات، خوشیوں بھرا وقت، گرمجوش یادیں، محبت اور ہنسی، عید کا ری ونڈ‘۔

شائستہ لدھی کی اپنے دوسرے شوہر کے بغیر خاندانی تصاویر نے طلاق کی افواہوں کو جنم دیا۔ بہت سے مداح ان کی دوسری شادی کے بارے میں تجسس ظاہر کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے دوسری بار شادی کی تھی مجھے لگتا ہے کہ وہ اب طلاق لے چکی ہیں‘۔ ایک اور نے پوچھا ’آپ کے دوسرے شوہر کہاں ہیں؟‘۔
ایک اور نے سوال کیا ’کیا شائستہ دوبارہ سنگل ہیں؟‘ اور کئی صارفین نے کہا کہ ’لگتا ہے انہیں طلاق ہو گئی ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریٹمنٹ سے قبل شائستہ لودھی کیسی دکھتی تھیں؟ پرانی تصاویر وائرل
شائستہ لودھی نے اپنے کیریئر میں متعدد شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں میزبان، اداکارہ، طبی پریکٹس، اور اسکن کیئر کاروبار شامل ہیں۔ انہوں نے جیو، اے آر وائی اور پی ٹی وی جیسے بڑے چینلز پر شوز ہوسٹ کیے اور ڈراموں میں بھی ناظرین کو اپنی اداکاری سے متاثر کیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر شائستہ لودھی کے فالوورز کی تعداد 2 ملین سے زیادہ ہے۔














