مشرق وسطیٰ کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششوں پر سعودی عرب کا خراجِ تحسین

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ذمہ دارانہ سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے امن کے فروغ اور بحران کے پرامن حل کے لیے دانشمندانہ اقدامات کیے ہیں، جو علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

سعودی سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خطے میں حالیہ ایرانی حملے، جو مملکت سعودی عرب اور دیگر خلیجی برادر ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں، نہایت تشویشناک ہیں اور یہ خودمختار ریاستوں کے خلاف بلاجواز جارحیت کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں اور شہری انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خطرناک صورتحال صرف علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر توانائی کی سلامتی اور بین الاقوامی مفادات کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، کیونکہ متاثرہ علاقے عالمی تجارت اور بحری گزرگاہوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

نواف المالکی نے زور دیا کہ ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی ناقابلِ سمجھوتہ ہے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام عالمی امن کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کے متوازن اور ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں خطے میں امن و استحکام کے قیام میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ دانشمندی، بین الاقوامی یکجہتی اور انسانی اصولوں پر قائم رہنا ہی موجودہ بحرانوں پر قابو پانے اور پائیدار امن کے قیام کا واحد راستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟