مارک زکربرگ نے (مرف) فٹنس چیلنج پورا کرکے سب کو حیران کر دیا

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے 9 کلو وزنی جیکٹ پہن کر فٹنس چیلنج (مرف) پورا کرکے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا، مارک زکربرگ نے اپنےبچوں کے ہمراہ تصاویر اور تفصیلات فیس بک پر شیئر کیں۔

مارک زکربرگ نے یونائیٹڈ اسٹیٹس میموریل ڈے کے موقع پر فوجیوں کے اعزاز میں (مرف) فٹنس چیلنج پورا کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مداح حیران رہ گئے۔ 2 لاکھ سے زائد کمنٹس میں زیادہ تر صارفین نے کہا کہ آپ ہمارے لیے بھی کوئی کامیابی چھوڑ دیں۔

کچھ صارفین نے لکھا کہ ایسا چیلنج قبول کرنا پاگل پن ہی ہو سکتا ہے اور کچھ صارفین نے لکھا کہ بچوں کو بھی فٹنس کی ترغیب دینا بہت بہترین کام ہے۔

مرف چیلنج کیا ہے؟

مارک زکربرگ نے مرف فٹنس چیلنج کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مرف چیلنج میں ایک میل دوڑنے کے بعد 100 پل اپس، 200 پش اپس، اور 300 اسکواٹس کرنے کے بعد 9 کلو وزنی جیکٹ پہن کر دوبارہ ایک میل دوڑنا ہوتا ہے۔

مرف چیلنج لیفٹینٹ مائیکل مرفی کے نام سے منسوب ہے، مائیکل مرفی 2005 میں افغانستان میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، مائیکل مرفی اس فٹنس ٹریننگ کو بہت پسند کرتے تھے۔

مارک زکربرگ نے اظہار کیا کہ مرف چیلنج کو مکمل کرنا ایک خاندانی روایت بن گیا ہے کہ ملک کا دفاع کرنے والے فوجیوں کو عزت دی جائے۔

انہوں نےکہا کہ مرف چیلنج ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے جنہوں نے فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

ٹیک تائیکون مارک زکربرگ نے چیلنج 39 منٹ اور 58 سیکنڈ میں مکمل کیا، جب کہ ان کی بیٹیوں نے 15 منٹ میں ایک چوتھائی چیلنج مکمل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟