بھارت میں خاتون کی ناک کان کاٹ کر اسے قتل کرنے والا قاتل چور گرفتار

جمعرات 26 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست گجرات کے اندراد گاؤں میں 54 سالہ خاتون شردابن ٹھاکر کا قتل اور کان کاٹ کر زیورات چرانے کا اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں سچن کمار مکوند بھائی ڈنتانی کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق شردابن ٹھاکر 20 مارچ کو لاپتا ہوئی تھیں۔ اہلخانہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ان کے قدموں کا پتا لگایا، جو انہیں ساویتا امرت فارم لے جارہے تھے، لیکن وہ وہاں سے باہر نہیں آئیں۔ پولیس نے وہاں تازہ کھودی گئی مٹی دیکھی، جس میں مکھیوں کی بہتات تھی اور کھودائی کرنے پر خاتون کی لاش سامنے آئی۔

خاتون کے کان کاٹے گئے تھے اور سونے اور چاندی کے زیورات غائب تھے، جن کی مالیت 4.40لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محبت کی تکون: محبوب کی 19 سالہ معشوق قتل، 2 ملزمان گرفتار

اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ایک کلو چاندی کی پازیب بیچنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس پر سچنکمار ڈنتانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے بعد اس نے اعتراف کیا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے اس نے یہ جرم کیا۔

پولیس نے قتل کا ہتھیار اور 3.40 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں۔ ملزم 27 مارچ تک پولیس ریمانڈ میں رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں