165 سالہ روایت ختم، امریکی نوٹوں پر پہلی بار موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شامل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط جلد امریکی کرنسی پر دکھائی دیں گے، اس اقدام کا مقصد ملک کی 250 ویں یوم آزادی (4 جولائی) کی تقریب میں انہیں نمایاں کرنا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی موجودہ صدر امریکی کرنسی پر دستخط کروا رہا ہے۔ اب تک بینک نوٹوں پر صرف خزانچی اور خزانہ کے سیکریٹری کے دستخط موجود ہوتے تھے، جن کی تقسیم $1، $2، $5، $10، $20، $50، اور $100 کے نوٹوں میں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ملکہ الزبتھ کا عالیشان سفارتی اصول جس کے صدر ٹرمپ بھی معترف

امریکی خزانچی سیکریٹری سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ٹرمپ نے ملک کو غیر معمولی اقتصادی ترقی اور مالی استحکام کی راہ پر ڈال دیا اور یہ تبدیلی ان کی تاریخی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم، جو 2028 میں صدارت کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی کے متوقع امیدوار سمجھے جاتے ہیں، نے اس اعلان پر طنز کیا اور کہا کہ اب امریکی جانیں گے کہ مہنگائی کے لیے کس کو ذمہ دار ٹھہرائیں؟

اس اقدام نے تنقید کو بھی جنم دیا، کیونکہ قانون کی ایک شق کے تحت زندہ صدور کی کرنسی پر تصویر بنانے پر پابندی ہے اور ناقدین نے اسے ڈکٹیٹر یا بادشاہوں کے رویے سے تشبیہ دی۔

مزید پڑھیں:’معرکۂ حق‘ کا سکہ چل گیا

یاد رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایک وفاقی آرٹس کمیشن نے ٹرمپ کی تصویر والے 24 قیراط سونے کے یادگاری سکے کے حتمی ڈیزائن کی منظوری بھی دی، یہ سکہ بھی 4 جولائی کو امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں