پاکستان پر الزامات لگانے والا سوشل میڈیا اکاؤنٹ جعلی ہے، ایرانی سفارتخانے کی وضاحت

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف گردش کرنے والے ایک جعلی اکاؤنٹ سے متعلق باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ HosseinNejat1@ نامی اکاؤنٹ مکمل طور پر جعلی ہے اور اس کا ایران کے کسی سرکاری یا سفارتی ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار کئی آئل ٹینکرز تحفتاً بھیجے گئے، صدر ٹرمپ کا انکشاف

سفارتخانے کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی نقل و حمل کر کے اسے ایران کے دشمن ممالک کو فروخت کررہا ہے۔ ایرانی سفارتخانے نے ان الزامات کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤنٹ کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

سفارتخانے نے واضح کیا کہ ایسی منفی سرگرمیاں دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا بریفنگ

ایرانی سفارتخانے نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ غیر مصدقہ اکاؤنٹس اور معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور صرف مستند و سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ہمسایہ ممالک پر مبنی تعلقات مضبوط ہیں اور کسی بھی قسم کی سازش دونوں ممالک کی دوستی کو کمزور نہیں کرسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی