بس! اب بہت ہوگیا ہے، ہمیں اپنے گھر والوں سے ملنا ہے: عالیہ حمزہ، سابق ایم این اےپی ٹی آئی

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ نے کہا کہ بس! اب بہت ہوگیا ہے، ہمیں اپنے گھر والوں سے ملنا ہے۔ جیل میں آدھی، آدھی رات کو ہماری تلاشیاں لی جاتی ہیں جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں، وہاں خواتین کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کوئی دہشت گرد نہیں ہیں، کوئی چور، ڈاکو نہیں ہیں۔ اب بہت ہوگیا ہے۔ کوئی بھی ہمیں غیر قانونی طور پر قید نہیں رکھ سکتا۔

’ جیل میں آدھی، آدھی رات کو ہماری تلاشیاں لی جاتی ہیں جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں۔ جب ہم سے کچھ برآمد نہیں ہوا تو پھر کیوں ہماری بار بار جسمانی تلاشی لی جاتی ہے، کیوں 5 عورتیں آ کر ہماری جسمانی تلاشی لیتی ہیں؟ ہم نے کون سا جرم کیا ہے کہ وہ رات ایک بجے ہمیں نیند سے جگاتی ہیں اور تلاشی لیتی ہیں؟‘

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر والوں سے ملنا ہے، ہمیں 25 دن ہوچکے ہیں، بس! اب بہت ہوگیا ہے، ہماری وہ بیٹیاں رُل رہی ہیں جو آج تک گھروں سے باہر نہیں نکلیں۔ ہماری شناخت پریڈ ہوچکی ہے، پھر کیوں ہمیں عدالتوں میں لے جایا جاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین کی باتیں ہوتی ہیں، کیا ان عورتوں کی توہین نہیں ہورہی؟ انہوں نے کہا وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا ’ کہا جارہا ہے کہ جیل میں 13 خواتین ہیں، حالانکہ ہم خواتین کی تعداد 19 ہے۔ انہوں نے کہا کہ بس! بہت ظلم ہوچکا ہے، اب  ہم مزید  ظلم نہیں کرنے دیں گی۔ کسی کو اندازہ نہیں کہ جیل میں ہمارے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہماری بیٹیاں جو ہمیشہ گھروں میں رہتی تھیں،  وہ ظلم سہہ رہی ہیں اور انصاف کے حصول کے لیے رل رہی ہیں‘۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا کہ حکام ہم پر الزام عائد کرنے کے لیے پریس کانفرنسز کرتے ہیں لیکن ہمیں بات کرنے نہیں دی جاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نامزد ہونے والے بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت، بیرسٹر افتخار گیلانی وزیراعظم نامزد

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید

پمز اسپتال واقعہ ایک حادثہ، وزیراعظم اور وزیر کا کام ایک اسپتال کو دیکھنے کا نہیں ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پمز آتشزدگی واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم، نوٹیفکیشن جاری

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار