امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو اینتھروپک کے خلاف کارروائی سے روک دیا

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک وفاقی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اے آئی کمپنی Anthropic کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر اس کے سرکاری معاہدے ختم کرنے سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی عدالت نے پریس پر پابندیوں کو غیر آئینی قرار دے دیا، پنٹاگان پریشان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کی ضلعی عدالت کی جج ریٹا لن نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اینتھروپک کو ’سپلائی چین رسک‘ قرار دینے کا حکومتی اقدام بظاہر قانون کے خلاف اور غیر معقول ہے۔

یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی محکمہ دفاع نے کمپنی کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تمام دفاعی معاہدے ختم کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس کے بعد اینتھروپک نے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمپنی کے خلاف کارروائی بغیر مناسب نوٹس اور قانونی طریقہ کار کے کی گئی، جو آئینی اصولوں کے منافی ہے۔ تاہم جج نے اپنے فیصلے پر ایک ہفتے کے لیے عملدرآمد مؤخر کیا ہے تاکہ حکومت اپیل دائر کر سکے۔

دوسری جانب اینتھروپک کے ترجمان نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی محفوظ اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ: چین کا ٹرمپ محصولات ختم کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ اینتھروپک، ’کلاڈ‘ نامی چیٹ بوٹ کی خالق کمپنی ہے اور اسے امریکی محکمہ دفاع کے حساس نیٹ ورکس پر کام کرنے کی اجازت حاصل رہی ہے، تاہم حالیہ تنازع کے بعد اس کے معاہدے خطرے میں پڑ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

گورنر ہاؤس کے راستے بند، جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلیفون، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مشاورت

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں