عالمی بینک پاکستان کو پاور سیکٹر کے لیے 38 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا

جمعہ 27 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کو عالمی بینک سے تقریباً 38 کروڑ ڈالر کا نیا قرضہ ملنے کا امکان ہے، جسے توانائی کے منصوبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ

اس پاور سیکٹر منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 70 کروڑ ڈالر ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک بھی مالی معاونت فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

منصوبے کا مقصد ملک کے بجلی کے نظام کو مضبوط، جدید اور مستحکم بنانا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں بہتری لائی جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp