ورلڈ بینک کی پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

جمعہ 12 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں: فصلیں کتنی کم، آئندہ مالی سال کیسا ہوگا، ورلڈ بینک کے تخمینے

یہ رقم صوبہ پنجاب میں پانی، صفائی اور بنیادی حفظانِ صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز پنجاب کے 16 شہروں میں سیوریج سسٹمز کی بہتری، پانی کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ پلانٹس کی مرمت و بحالی کے لیے استعمال ہوں گے۔

منصوبے کا مقصد شہری آبادی کو معیاری صفائی کی سہولیات فراہم کرنا اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں نمایاں کمی لانا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صحت کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ کرنے میں معاون ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی گرانٹ منظور کرلی

علاوہ ازیں منصوبہ شہروں کو سیلاب اور خشک سالی جیسے ماحولیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے زیادہ مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا جس سے پائیدار اور ماحول دوست شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں خواتین کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

خواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگی

خواتین کے لیے نئی ملازمتیں، فیصلہ سازی میں نمائندگی، اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک کا قیام بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ گھریلو سطح پر صفائی اور صحت سے متعلق آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق اس پروگرام کا ایک اہم ہدف پانی اور صفائی کے شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر صحت کی ورلڈ بینک وفد سے ملاقات، ملک بھر میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے فروغ پر اتفاق

یہ منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے میں کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری، گلیات اور دیگر سڑکیں جزوی طور پر بند

اسکول اب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم من پسند دکانوں سے خریدنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے، پنجاب حکومت نے تاکید کردی

ایمیزون میں مزید 14 ہزار کارپوریٹ ملازمین کی چھٹی متوقع

بلوچستان کے برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن مکمل

محفوظ بسنت کا عزم: مریم نواز کا موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی راڈز مفت فراہم کرنے کا اعلان

ویڈیو

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

وی ایکسکلوسیو: پی ٹی آئی دہشتگردوں کا سیاسی ونگ ہے اسی لیے اس پر حملے نہیں ہوتے، ثمر بلور

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے