دوران پرواز بھارتی مسافر طیارے میں فنی خرابی، دلی میں ہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی نجی ائیرلائن کے ایک مسافر طیارے کا دوران پرواز انجن فیل ہو گیا جس کے باعث پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی اور انجن نے کام کرنا بند کر دیا، جس کے بعد پائلٹ نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور لینڈنگ کے بعد انہیں بحفاظت باہر منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 150مسافروں کو لے جانے والے بھارتی طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنغ

رپورٹس کے مطابق انجن فیل ہونے پر ائیرپورٹ پر فل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جبکہ طیارہ محفوظ انداز میں رن وے پر اتار لیا گیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب حالیہ دنوں میں بھارتی ائیرلائنز کو متعدد فنی خرابیوں کے واقعات کا سامنا رہا ہے۔ چند روز قبل ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز بھی تکنیکی خرابی کے باعث تقریباً 7 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس دلی لینڈ کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ایئر فورس کے تربیتی طیارے کی جیشور میں ہنگامی لینڈنگ

اسی طرح گزشتہ ہفتوں میں بھی مختلف بھارتی پروازوں کو تکنیکی مسائل کے باعث احتیاطی طور پر واپس لینڈ کرایا گیا، جس کے بعد مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر طیاروں کی تکنیکی جانچ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق حالیہ واقعات کے بعد بھارتی فضائی کمپنیوں کی تکنیکی نگرانی اور طیاروں کی مینٹیننس کے نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ہر واقعے میں حفاظتی پروٹوکول کے مطابق فوری کارروائی کی گئی اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘