’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما حسین ہاشمی پیپلز پارٹی میں شامل

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے بانی رہنما سینیٹر سید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سید حسین ہاشمی نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

حسین ہاشمی نے ’بی اے پی‘ چھوڑنے کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور اس کا باضابطہ اعلان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر جنگیز جمالی اورجنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر پیپلزپارٹی جنگیز جمالی نے کہا کہ حسین ہاشمی ایک سینیئر سیاست دان اور ان کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے آج ایک اہم دن ہے کیوں کہ ایک بڑے گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

حسین ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں نے ’بی اے پی سے‘ سے مستعفی ہو کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹوزرداری سمیت صوبائی قیادت کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘