پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف عبور کر کے ریکارڈ قائم کردیا

ہفتہ 28 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کے خلاف اننگز میں کسی کھلاڑی کی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے عالمی اور قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

میچ میں پشاور زلمی نے 215 رنز کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔ اس کارنامے سے قبل دنیا میں بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 رنز تھا، جو واشنگٹن نے میجر لیگ میں لاس اینجلس کے خلاف بنایا تھا۔

اسی طرح پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پشاور زلمی نے نیا ریکارڈ بنایا۔ یہ اننگز پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی پلیئر کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور بن گئی۔ اس سے پہلے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز میں بغیر ففٹی 209 رنز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

یہ کامیابی پشاور زلمی کی بلے بازی کی گہرائی اور ٹیم ورک کا مظہر سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ اس میں کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری تک نہیں پہنچا، لیکن ٹیم نے کامیابی یقینی بنائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز