وفاقی حکومت قاسم خان کے بیان کو غلط رنگ دے رہی ہے، سہیل آفریدی

اتوار 29 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی حالیہ تقریر کو موجودہ جعلی حکومت نے غلط رنگ دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریکِ انصاف کی پاکستان مخالف تقریریں اور جی ایس پی پلس معاملے پر قاسم خان اور سلیمان کی مہم

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جعلی حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا ملبہ قاسم خان پر ڈال کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قاسم خان کی تقریر کو اردو میں ترجمہ کیا ہے تاکہ قوم تک حقیقت پہنچ سکے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ یورپی ممالک تجارتی تعلقات کے لیے جمہوریت، انسانی حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور شفاف حکمرانی کو لازمی قرار دیتے ہیں، جبکہ موجودہ حکومت ان تمام اصولوں کی خلاف ورزی کر کے الزام پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں عمران خان کے بیٹے قاسم خان کی متنازع تقریرپرقانون سازوں کی تنقید

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے لیے کوالیفائی کرے، اور جعلی حکمران بغض عمران خان میں اندھے ہو چکے ہیں، پاکستانی قوم ان کا چہرہ مزید دیکھنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ملک بھر میں احتجاج کے لیے تیار ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے بعد اب بشرا بی بی کے ساتھ بھی مسائل سامنے آ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوآپریشن ایپک فیوری کامیاب، ایران کو بڑی شکست دی، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ

ایوانِ صدر میں سفارتی تقریب، 6 ممالک کے سفیروں نے صدر زرداری کو اپنی اسناد پیش کیں

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

پاکستان نے خطے میں قیام امن کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا، رجب طیب ادروان

9 اپریل کا جلسہ: پی ٹی آئی کا موٹروے کی بجائے جی ٹی روڈ سے جانے کا فیصلہ

ویڈیو

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟