پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آ گیا جس نے شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
بال سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخر زمان کھڑے ہیں۔ فخر زمان حارث رؤف سے گیند لیتے ہیں اور کچھ ’چھیڑ چھاڑ‘ کے بعد گیند واپس انہیں کو تھما دیتے ہیں۔ لیکن اسی وقت امپائر حارث روف سے یہ گیند لے کر اسے تبدیل کر دیتے ہیں اور لاہور قلندرز پر 5 رنز کی پنلٹی لگا دیتے ہیں۔
This was the moment when Fakhar Zaman gave the ball to Haris Rauf and the umpires noticed some ball tampering 😳‼️
— Farid Khan (@_FaridKhan) March 29, 2026
صارفین فخر زمان کی اس حرکت پر برہم نظرآئے، کسی نے ان پر تنقید کی تو کوئی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا نظر آیا۔ اسامہ ظفر نامی صارف نے کہا کہ یہ لوگ 5 سال سے بال ٹیمپرنگ کر رہے ہیں۔ پہلے کیمرہ مین کا فوکس گراؤنڈ میں لڑکیوں پر ہوتا تھا اب اسٹیڈیم خالی ہے تو فوکس گیند پر ہے۔
Ye log 5 saal sai ye kaam kr rahe hain wo tw pehle cameraman penyakk crowd mai larkian dikhata rehta tha is baar crowd nahi tw camera was on ball. https://t.co/L1ESWf9RRS
— Usama Zafar (@Usama7) March 29, 2026
سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ فخر زمان گیا، ویڈیو ثبوت سامنے ہے قوی امکان ہے کہ ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے کہا کہ پہلے ثبوت نہیں تھا اب تو ویڈیو ثبوت موجود ہے، کپتان، حارث رؤف اور فخر زمان تینوں کو سزا مل سکتی ہے۔
Basit Ali said, "It's over for Fakhar Zaman. Since the evidence has come out, I'm sure that he'll be fined a huge amount."
Kamran Akmal said, "Not only Fakhar Zaman, captain Shaheen and Haris Rauf are also responsible for this Ball Tampering. They can face a Ban as well." pic.twitter.com/TYWAEEdj97
— Abdullah. (@Abdullahh_56) March 29, 2026
عبدالرؤف خان نے کہا کہ بال سے چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو اس کے بہت ہی افسوسناک نتائج نکلیں گے جو کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کیلئے بھی نقصان دہ ہوں گے۔ کھلاڑی پر بھی بین لگ سکتا ہے۔ سسپنشن بھی ہوسکتی ہے۔
بال سے چھیڑ چھاڑ یا ٹیمپرنگ کی بالکل بھی ضرورت نہیں تھی۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے تو اسکے بہت ہی افسوسناک نتائج نکلیں گے جو کہ پی ایس ایل اور پی سی بی کیلئے بھی نقصان دہ ہونگے۔کھلاڑی پر بھی بین لگ سکتا ہے۔ سسپنشن بھی ہوسکتی ہے۔
یہ ایک مکمل بچگانہ غیر… pic.twitter.com/ViwxNFe6tX— Abdur Rouf Khan (@AbdurRoufKhan6) March 29, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ اگر بال ٹیمپرنگ ثابت ہو جائے تو شاہین شاہ آفریدی اور سمیت دیگر کھلاڑیوں پر کم از کم ایک سال کی پابندی لگنی چاہیے۔ کیونکہ اس کی مثال پہلے سے موجود ہے جب بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے وارنر، سٹیو سمتھ اور بینکرافٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
if ball tampering is proven, Shaheen and other players involved in it should be banned from Pakistan cricket for a year at least.
The precedent is there, Cricket Australia banned Warner, Steve Smith and Bancroft for a year because of ball tampering.
— yang goi (@GongR1ght) March 29, 2026
سلیم خالق نے کہا کہ 2,3 سیکنڈز میں فخر زمان نے ایسی کیاگیند کی حالت بگاڑ دی کہ ان پر پابندی لگانے کاارادہ کرلیا گیا، وہ سینئر کرکٹر ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ میچ میں ہر وقت کتنے کیمرے پلیئرز پر موجود ہوتے ہیں،ایسے میں کیوں ایسی غلطی کریں گے؟جلد بازی کے بجائے اچھی طرح جانچ کے بعد فیصلہ سنانا چاہیے
2,3سیکنڈز میں فخر زمان نے ایسی کیاگیند کی حالت بگاڑ دی کہ ان پر پابندی لگانے کاارادہ کرلیا گیا،وہ سینئر کرکٹر ہیں اور بخوبی جانتے ہیں کہ میچ میں ہر وقت کتنے کیمرے پلیئرز پر موجود ہوتے ہیں،ایسے میں کیوں ایسی غلطی کریں گے؟جلد بازی کے بجائے اچھی طرح جانچ کے بعد فیصلہ سنانا چاہیے
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) March 30, 2026
خواجہ یاسین عثمانی کا کہنا تھا کہ فخر پہ اب قوم کو فخر نہیں رہے گا امپائرز نے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر لاہور قلندرز پر آخری اوور میں پانچ رنز کی پینالٹی لگائی اور بال بھی تبدیل کردی گئی، کچھ میچز کی پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
فخر پہ اب قوم کو فخر نہیں رہے گا امپائرز نے بال ٹیمپرنگ کے الزام پر لاہور قلندرز پر آخری اوور میں پانچ رنز کی پینالٹی لگائی اور بال بھی تبدیل کردی گئی…کچھ میچز کی پابندی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ pic.twitter.com/cE0WEjdqMM
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) March 30, 2026
میچ ختم ہونے کے بعد کمنٹیٹر رمیز راجہ شاہین شاہ آفریدی سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ’مجھے اس بارے میں علم نہیں ہے، لیکن ہم اس کی دوبارہ ویڈیو دیکھیں گے اور پھر بات کریں گے کہ کس نے ایسا کیا۔‘
رمیز راجہ کا شاہین شاہ آفریدی سے سوال :
"میچ کے آخر میں آپ سے گیند لے لی گئی کیونکہ اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ (بال ٹیمپرنگ) ہوئی تھی، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟"
شاہین: "مجھے کچھ معلوم نہیں، کیمروں میں دیکھیں گے… پھر بات ہوگی کہ یہ کس نے کیا۔"
👀 معاملہ سنجیدہ لگ رہا ہے… کیا سچ… pic.twitter.com/6tUVfgvQEW— Ather Salem® (@AthSal01) March 29, 2026
ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے لاہور قلندرز کے فخر زمان اور ٹیم منیجر کو طلب کیا۔ سماعت میں فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔














