پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے جہاں ہر شعبۂ زندگی کو متاثر کیا ہے، وہیں آن لائن کیب سروس سے وابستہ ڈرائیورز بھی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

فیول کی قیمتوں میں اضافے نے ان کے روزگار کو براہِ راست متاثر کیا ہے، جس کے باعث ان کی آمدن میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کیب ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ پہلے وہ روزانہ 10 سے 12 رائیڈز آسانی سے مکمل کر لیتے تھے، مگر اب بڑھتے کرایوں اور کم ہوتی ڈیمانڈ کے باعث یہ تعداد کم ہو کر 5 یا 6 رہ گئی ہے۔

ان کے مطابق آمدن تقریباً آدھی ہو چکی ہے، جبکہ ایندھن، گاڑی کی مرمت اور دیگر اخراجات دگنے ہو گئے ہیں، جس سے مالی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈرائیورز کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ کرایوں کی وجہ سے مسافر اب کیب بُک کرنے سے گریز کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یومیہ کمائی متاثر ہوتی ہے۔ دوسری جانب مسافر بھی اس صورتحال سے نالاں نظر آتے ہیں اور سستے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ صورتحال نہ صرف ٹرانسپورٹ کے شعبے کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اس سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی معاشی حالت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اگر فیول کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو یہ مسئلہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب