’نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کرنا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟‘، صارفین کرکٹر کے حق میں بول اٹھے

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

کئی صارفین اس فیصلے پر تنقید کرتے نظر آئے، ثاقب شاہ نے کہا کہ نسیم شاہ کے لیے واقعی برا محسوس ہوتا ہے۔ شاید اسے کسی ایسی چیز کا خمیازہ بھگتنا پڑا جو اس نے حقیقت میں نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ: نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ’غلط استعمال‘ پر معافی مانگ لی

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ان کا سوشل میڈیا ہینڈلر غلطی سے یہ پوسٹ کر گیا، یہ سوچ کر کہ وہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں لاگ ان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹویٹر وہ سب کچھ لکھ سکتا ہے جو اسے ناپسند ہو۔ پھر اسے سیاسی رنگ دینا کیوں ضروری سمجھا گیا؟ ظاہر ہے ہماری حکومت واقعی مالی مسائل کا شکار ہے۔

ریما عمر نے کہا کہ ایک ٹویٹ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ، جس کے لیے نسیم شاہ نے غیر مشروط معافی مانگی (چاہے ہم اکاؤنٹ ہیک ہونے کی کہانی پر یقین نہ بھی کریں)۔ پی سی بی کو چاہیے کہ اس ظالمانہ، غیر منصفانہ اور حد سے زیادہ جرمانے پر نظر ثانی کرے اور آمرانہ انداز اختیار کرنا بند کرے۔

فیضان احمد نے کہا کہ 2008 میں پی سی بی نے شعیب اختر پر بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کے الزام میں 70 لاکھ روپے (اس وقت تقریباً 83,000 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جو ان کی کل آمدنی سے کٹوتی کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں شعیب اختر نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور 2015 میں عدالت نے یہ حکم کالعدم قرار دے دیا۔ اس کے بعد پی سی بی نے جرمانے کی رقم ان کے اکاؤنٹ میں واپس کر دی۔

ثاقب بشیر نے لکھا کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر اتنا بڑا جرمانہ ؟ کبھی اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کو بھی دیکھا صاحب لوگوں نے ؟

فاطمہ نامی صارف نے کہا کہ کیا نسیم شاہ کو 2 کروڑ کا جرمانہ ادا کر دینا چاہیے یا عدالت جانا چاہیے؟

معروف کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا کہ کرکٹر نسیم  شاہ پر 2 سال کی پابندی لگنے والی تھی لیکن چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مداخلت کرتے ہوئے پابندی کی بجائے جرمانہ کرنے کا مشورہ دیا جس پر کمیٹی نے 2کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، کمیٹی نے نسیم شاہ کے مؤقف کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بعد ازاں  نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ متنازع پوسٹ ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی تھی اور وہ ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتی۔

قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر معافی مانگتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اور تبدیلیاں کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘