مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

پیر 30 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر انہیں 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز قذافی اسٹیڈیم آئیں۔ اس موقع پر نسیم شاہ کے ایکس اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس میں لکھا گیا کہ ’انہیں ملکہ کی طرح کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے‘؟ تاہم بعد ازاں ٹوئٹ ڈیلیٹ کرکے کہا گیا کہ نسیم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی کرکٹر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

نسیم شاہ کی جانب سے جواب موصول ہونے اور اس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 30 مارچ کو 3 رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کی۔

کمیٹی نے نسیم شاہ کے مؤقف کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی مریم نواز کیخلاف ٹوئٹ: فیاض چوہان نے کرکٹر کی تعریف پر فواد چوہدری پر تنقید کے تیر برسا دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نسیم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا ہے، جبکہ پی سی بی اس ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کرے گا تاکہ مستقبل میں وہ کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ پی سی بی کے دائرہ اختیار میں کام نہ کر سکے۔

پی سی بی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کھیل کے پیشہ ورانہ معیار، معاہدوں کی پاسداری اور کھیل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی