مقبوضہ کشمیر کے رہائشی غازی شہزاد کی ویڈیو پر پاک فوج مخالف پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے نقاب

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ اور دیگر پاکستان مخالف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے جس ویڈیو کو پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، وہ درحقیقت سری نگر کے رہائشی غازی شہزاد کی ہے۔

مکمل ویڈیو کے تناظر میں واضح ہوتا ہے کہ غازی شہزاد نے یہ بیان قابض بھارتی افواج کی مبینہ بربریت کو بے نقاب کرنے کے لیے دیا تھا، تاہم ویڈیو کے ایک مخصوص حصے کو سیاق و سباق سے ہٹا کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر سری نگر میں 17 مارچ 2025 کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں کشمیری رہائشی غازی شہزاد نے بھارتی فوج کی سری نگر میں مبینہ وحشیانہ کارروائیوں کا انکشاف کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا اور بھارت کا مشترکہ اعلامیہ یک طرفہ اور گمراہ کن ہے: پاکستان

ویڈیو کے مطابق، ایک معصوم کشمیری باپ اور اس کی بیٹی، جس کی شادی محض ایک ماہ بعد ہونے والی تھی، بھارتی فوج کے افسران کے مبینہ جھوٹے الزامات اور ریاستی دہشتگردی کا شکار ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک بھارتی فوجی میجر نے باپ اور بیٹی کو اغوا کیا، اور اس کے بعد قریباً 30 فوجیوں نے نوجوان عورت کے ساتھ اس کے باپ کے سامنے وحشیانہ اجتماعی زیادتی کی۔

باپ اس ہولناک واقعے کے بعد جذباتی طور پر ٹوٹ گیا اور بعد میں قید میں موت کی سزا کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ پیش آئے ناقابل بیان مظالم کا سامنا دوبارہ نہیں کر سکتا تھا۔

غازی شہزاد کے مطابق، یہ واقعہ کشمیر میں بھارتی فوج کے روزمرہ مظالم کی محض ایک جھلک ہے۔ 1989 میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) کے نفاذ سے اب تک، کشمیری عوام پر جاری مظالم میں 1 لاکھ سے زائد کشمیری شہید، 10 ہزار سے زیادہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں، 8 ہزار افراد لاپتا اور لاتعداد قیدیوں پر بیہیمانہ تشدد شامل ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد کی مسلسل بندش، پاکستان کا شدید احتجاج

رپورٹس کے مطابق، 2025 میں بھی کشمیری شہریوں کے خلاف قتل، زیادتی اور اغوا جاری ہیں، اور بھارتی فوج بلا خوف و خطر جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

غازی شہزاد اور دیگر کشمیری رہائشیوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرے اور مقبوضہ کشمیر کو ظلم و دہشتگردی سے آزاد کرائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم