سپریم کورٹ کی 20 کروڑ روپے کی تزئین و آرائش، پہلی بارش میں چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی کمروں میں داخل

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ کی شاندار تزئین و آرائش، جس پر 20 کروڑ روپے سے زائد خرچ کیے گئے، موسم کی پہلی تیز بارش نے اس کی خامیاں عیاں کر دیں۔ اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد سپریم کورٹ کی چھتوں سےپانی ٹپکنے لگا۔

صحافی عبدالقیوم صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صحافیوں کے لیے بنائے گئے کمرے میں بارش کا پانی داخل ہو گیا جس نے ایک مہنگے منصوبے کی ناکامی کو عیاں کر دیا اور عوامی رقم کے استعمال پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں یکم تا 4 اپریل بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان

انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کسی ذمہ دار کو بلا کر اس عوامی رقم کا حساب لیں گے۔

زاہد گشکوری نے لکھا کہ یہی حال تقریبا سب اہم سرکاری عمارتوں کا دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتوں سے بھی پانی ٹپکنے لگا تھا جس پر انتظامیہ نے ٹپکتی چھتوں کے نیچے بالٹیاں رکھ دی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp