مصر کی سرحد کے قریب مسلح افراد کا حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

ہفتہ 3 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصر کی سرحد کے قریب ایک مسلح گروپ اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ حملہ آور ایک شخص بھی اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے مارا گیا ہے۔

اسرائیل فوج کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مصر کی سرحد سے ایک مسلح گروہ نے اسرائیلی علاقے میں گھس کر اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسانا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

ادھر مصرکے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ مسلح گروہ ممکنہ طور پر اسمگلر ہو سکتے ہیں جنہوں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسسز کے گھیرے میں آنے کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ کیا۔

ایک اور اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ 2 اسرائیلی فوجیوں کو ہفتے کی صبح ڈیوٹی کے دوران گولی مار ہلاک کیا گیا جن کی لاشیں بعد میں تلاشی کے دوران ملیں۔جب کہ بعد میں اسرائیلی فوج نے دراندازی کی اطلاع ملنے پر دراندازوں کے خلاف کارروائی شروع کی تو مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اس کا تیسرا فوجی بھی ہلاک ہو گیا جب کہ ایک مسلح شخص بھی اس دوران مارا گیا۔ واضح رہے کہ مصر 1979 میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘