ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

منگل 31 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدہ چاہتے ہیں، تاہم اگر ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ کو مزید شدت سے جاری رکھا جائے گا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آنے والے دن ایران کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوں گے اور ایرانی حکومت کو پہلے والی حکومت سے زیادہ عقلمند فیصلے کرنے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا اب کسی ملک کی مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے

وزیر دفاع نے کہاکہ امریکی فورسز ایران کی اہم صنعتوں اور تحقیقاتی مراکز پر بھرپور حملے کررہی ہیں اور ایرانی فضائی حدود میں جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکی فوج نے ایرانی نیوی، فضائیہ اور قیادت کو نشانہ بنایا ہے اور اب تک ایرانی بحریہ کے 150 جہاز تباہ کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ آپشنز موجود ہیں، جبکہ ایران کے پاس آپشنز محدود ہیں۔

امریکی وزیر دفاع نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی جانب سے صرف محدود تعداد میں میزائل داغے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہفتے کے روز انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں سے ملاقات کی، ایرانی فوج کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، جس کے باعث ان کی قیادت مایوسی کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اگر ایران معاہدہ نہیں چاہتا تو امریکا مزید سخت کارروائیاں کرے گا، موجودہ ایرانی قیادت کو زیادہ عقلمندی دکھانی ہوگی۔

ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جنرل ڈین کین

اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ آپریشن اپیک فیوری میں اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا رہے ہیں اور ایران کی اہم صنعتی اور تحقیقاتی مراکز پر حملے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی، اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، امن کی بحالی اور استحکام پر اتفاق

انہوں نے دعویٰ کیاکہ امریکی افواج نے ایرانی بحریہ کے 150 جہاز تباہ کر دیے ہیں اور ایران کی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں