ملتان سلطانز کے 41 سالہ آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل نے دلچسپ انداز میں پاکستانی ثقافت سے اپنے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ’چاچا‘ کے لفظ کا مطلب ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے سمجھایا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹر سڈل نے بتایا کہ حارث رؤف نے مزاحیہ انداز میں انہیں ’غیر ملکی چاچا‘ قرار دیا جبکہ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کو ’مقامی چاچا‘ کہا جاتا ہے۔
I have a new Nick name, All the boys Calling me "Chacha" , Haris Rauf called me Chacha during the Big Bash too : 41 Year old Peter Siddle 😊😊 pic.twitter.com/PMDf4hABYU
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) March 31, 2026
پیٹر سڈل کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا معیار انتہائی عمدہ ہے اور انہیں اس لیگ میں کھیل کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اور آسٹریلیا کی لیگز میں زیادہ فرق محسوس نہیں ہوا اور دونوں کا معیار قریباً یکساں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔














