پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ کی آمد سے اسٹریمنگ اسپیڈز میں 3 سے 5 گنا اضافہ متوقع

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل انٹرنیٹ صارفین کے لیے بڑی پیش رفت کے طور پر 5جی ٹیکنالوجی کے باعث اسٹریمنگ اسپیڈز میں 3سے 5 گنا تک اضافہ ممکن ہوگا۔

زونگ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیگمنٹس عمر صدیق راجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اصل کارکردگی کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ٹیلی کام کمپنیاں کتنا بینڈوڈتھ صارفین کے لیے مختص کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں تقریباً 20 کروڑ موبائل کنیکشنز موجود ہیں، تاہم ان میں سے صرف 50 لاکھ صارفین ایسے فون استعمال کر رہے ہیں جو 5جی کو سپورٹ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عید پر صارفین کو سست انٹرنیٹ سے شدید مشکلات کا سامنا کیوں کرنا پڑا ؟

انہوں نے کہا کہ 5جی کا فائدہ صرف ان صارفین تک محدود نہیں رہے گا بلکہ موجودہ صارفین بھی بہتر نیٹ ورک تجربہ حاصل کریں گے کیونکہ اضافی اسپیکٹرم سے نیٹ ورک کی بھیڑ کم ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 5جی کے پھیلاؤ سے اسمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں موبائل بنانے والی کمپنیاں نسبتاً سستے 5جی فونز مارکیٹ میں لائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے اثرات صرف موبائل استعمال تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ فکسڈ وائرلیس ایکسیس کے ذریعے تیز رفتار انٹرنیٹ گھروں تک بھی پہنچایا جا سکے گا، جس سے فائبر آپٹک انفراسٹرکچر پر انحصار کم ہوگا۔

اس وقت پاکستان میں تقریباً 50 لاکھ گھروں میں فائبر ٹو دی ہوم کنیکشنز موجود ہیں، جن میں سے نصف غیر رسمی یا غیر دستاویزی آپریٹرز کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی اے نے جاز، یوفون اور زونگ کو 5جی سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی

ادھر ڈیٹا کے استعمال میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اور اسکرین ٹائم گزشتہ ایک سال میں تین گھنٹوں سے بڑھ کر چھ گھنٹے سے زائد ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق 5جی نہ صرف فری لانسرز اور آئی ٹی برآمدات کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ اس سے اسمارٹ سٹی منصوبوں، سی سی ٹی وی سسٹمز اور گھریلو آٹومیشن جیسی ٹیکنالوجیز کو بھی فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا