ڈیجیٹل آپریٹرز انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کو ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آفس وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ویون (VEON) گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور ٹیلی کام شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی، تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کی دستیابی میں کتنا موثر ثابت ہوگا؟

وزیراعظم نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل آپریٹرز انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ 5 جی اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی اس شعبے میں جدت اور ترقی کی جانب مثبت پیشرفت کا واضح ثبوت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مل کر عوام کو معیاری انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیش لیس معیشت کا قیام حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے، جو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے بھی خاصی کشش رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: 5G اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ

اس موقع پر وفد نے حکومت کے ڈیجیٹلائزیشن اقدامات اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘