بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال، مسافر وین اور ٹرک ریلے میں بہہ گئے

بدھ 1 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، گلستان اور جنگل پیرعلیزئی میں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر وین اور ایک ٹرک بہہ گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل گلستان کے علاقے حبیب زئی میں ایک ٹرک سیلابی ریلے میں بہہ گیا، جس میں اشیائے خورونوش موجود تھیں۔

علاوہ ازیں ایک وین بھی سیلاب میں بہہ گئی جس میں 15 مسافر سوار تھے، اور ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ کی ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہو رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشین اور توبہ اچکزئی کے مختلف برساتی ندیوں میں بھی مسافر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘